Saturday 17 May 2014

Computer Courses

The world linx Computer Institute Kallur Kot
دی ورلڈ لنکس کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کلورکوٹ
پراسپیکٹس
مختصر تعارف 
دی ورلڈ لنکس کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اینڈ نیٹ ورک سکیورٹی کا شمار ڈویژن بھر کے بڑے اداروں میں ہوتا ہے ۔یہ ادارہ 2003ء میں منعقد ہوا۔ یہ ایک نان پرافٹ آرگنائزیشن ہے جسکے قیام کا مقصد خالصتاً I.Tکا فروغ اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔ اس ادارے میں نہ صرف پڑھے لکھے طلباء و طالبات بلکہ دیگر ان پڑھ افراد بھی کمپیوٹر کی تعلیم سے بخوبی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ کمپیوٹر آج کے دور کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ سکولز ،دفاتر،کالجز اور یونیورسٹیز میں کمپیوٹر کی اہمیت کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ ان پڑھ لوگوں کیلئے کمپیوٹر روزگار کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔اسی لئے آج اسے پروفیشنل طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جسکے لیے ادارہ میں ایسے افراد کیلئے بھی مختلف پروفیشنل کورسز کا اہتمام کیاگیا ہے جیسے مووی مکسنگ ،پرنٹنگ ،پینافلیکس کمپوزنگ ،سکیننگ ، سافٹ وئیر بلڈنگ ، نیٹ ورکنگ ، ونڈوز +موبائل سافٹ وئیرانسٹالیشن اور سسٹم رپیئرنگ وغیرہ یہ تمام ایسی چیزیں ہیں جسے ایک ان پڑھ بھی باآسانی سیکھ کر اپنا روزگار کماسکتا ہے۔ اسکے علاوہ طلباء و طالبات کیلئے لیب میں انٹرنیٹ سیکھنے کی سہولت بھی موجود ہے۔آج کے اس جدید دور کے مختصر وقت میں وہ سب کچھ سیکھئے جولبسا اوقات سارا دن کلاس اٹینڈ کر کے بھی نہیں سیکھ 
پاتے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ I.Tکی تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں ایک اہم رول اداکررہا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ بے روزگاری کودورکرنے میں بھی اپنی منزل کی طرف بڑی تیزی سے گامزن ہے۔انٹرٹینمنٹ کیلئے ہفتہ کے دن ہے جس میں طلباء و طالبات کو ملٹی 
میڈیا گیمز اور دیگر دلچسپ و تفریحی پروگرامز بھی سکھائے جاتے ہیں۔


سٹاف، لیب اور تعلیمی ماحول 
دی ورلڈ لنکس کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اینڈ نیٹ ورک سکیورٹی کلورکوٹ کوالیفائیڈ اور ایکسپرٹ سٹاف کی زیرنگرانی کام کررہا ہے۔ تمام لیکچرار بڑے محنتی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ ریجنل برانچ کلورکوٹ میں 20کمپیوٹر ز ہیں جہاں بیک وقت 20طلباء یا طالبات کلاس اٹینڈ کرسکتے ہیں۔ طلباء و طالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ کلاسزاور طالبات کیلئے علیحدہ فی میل ٹیچر ہے۔گرمیوں کی مناسبت سے ائیرکنڈیشنڈ لیب کی سہولت موجود ہے جہاں سٹوڈنٹس کو بوقت ضرورت LapTop کمپیوٹرز بھی مہیا کئے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ PIIIاورPIV کمپیوٹر ز موجود ہیں۔اس ادارہ کی نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس میں طلباء و طالبات کیلئے ,A+ Aاور Bگریڈ کے علاوہ کسی اور گریڈ کی گنجائش نہیں ہے۔اسکے بغیرسٹوڈنٹس ڈپلوما کے

اہل نہیں ہوتے

لوگوں میں کمپیوٹر کا شوق ابھارنے اور روزگارکمانے کیلئے ادارہ ہٰذا نے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے عمر اور تعلیم کی قید کو بالکل ختم کردیا ہے۔انتہائی مناسب فیس کیساتھ بوڑھے ہوں یا نوجوان ، پڑھے لکھے ہوں یا ان پڑھ تمام لوگ کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے بخوبی مستفید ہوسکتے ہیں۔ ادارہ ہٰذا نے سٹوڈنٹس کیلئے (آن لائن) Online(ویب ایگزیم) Web Examکا بھی بندوبست کیا ہے اور اچھی کارکردگی پر Hard Copyسر ٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔طلباء و طالبات کی حاضری کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ ریگولیرٹی اور A+گریڈ بیس پر طلباء و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔جبکہ کورس ختم ہونے پر سٹوڈنٹس کوفری انٹرن شپ بھی کرائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں زکوٰۃ کے مستحق طلباء و طالبات کیلئے فری 1سالہ D.I.Tکورس مکمل کرایا جاتاہے۔


چلڈرن لرننگ سیکشن 
کسی بھی تعلیم میں بچے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔اس لئے ادارہ ہٰذا میں خاص طور پر بچوں کو دلچسپ و تفریحی پروگرام سکھائے جاتے ہیں۔دیگر دلچسپD اور تعلیمی گیمزجس میں انٹرٹینمنٹ کیساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی تعلیمی تربیت و ترقی میں پیش رفت ہوتی ہے۔


1)      Short Courses
Diploma
Duration
Detail
P.G.D
3 Year
Post graduate diploma
D.I.T
1 Years
Diploma in information technology
C.O.O.A
8 Months
Computer operator/office assistant
D.C.S
6 Months
Diploma in computer science
D.O.M
4 Months
Diploma in office management
AutoCAD
3 Months
Surface Designing
D.B.M.S
3 Months
Database Management system
D.C.H
3 Months
Diploma in Computer Hardware
D.G.A
3 Months
Diploma in Graphics Designing
D.M.A
3 Months
Diploma in multimedia application
C.N.A
3 Months
Certificate in network application
C.C.A
3 Months
Certificate in computer application
B.C
1 Month
Basic of computer
D.O.I
20 Days
Diploma in operating system installation
Internet Guidance
10 Days
Internet complete guidance

2)      Professional and Advance Courses 

1) مووی مکسنگ :۔ جس سے شادی بیاہ کے رنگین لمحات اورموبائل ویڈیو کو بذریعہ 

مکسنگ CD پر کرواسکتے ہیں۔
2) پرنٹنگ 
3) سافٹ وئیر بلڈنگ 
4) اردو انگلش پینا فلیکس کمپوزنگ 
5) سکیننگ
6) کمپیوٹر مینٹینینس
7) نیو ویڈیو ایڈیٹنگ 
8) تمام ونڈوز کی نیٹ ورکنگ
9) اینٹی ہیکنگ 
10) ونڈوز انسٹالیشن 
اور دیگر شارٹ پروفیشنل سافٹ وئیرز (مائیکروسافٹ آفس ، اوپن آفس، ان پیج ، کورل ڈرا، ایڈوب فوٹو شاپ، میکرومیٖڈیا فلیش،آٹوکیڈ، فری ہینڈ، ویب سائٹ بلڈنگ،اینٹی وائرس پروگرامنگ وغیرہ)۔ اسکے علاوہ D.Com،B.Com،I.C.Sاور B.C.S 
کے طلباء و طالبات کیلئے کمپیوٹر کی ٹیوشن کلاسزکا اجراء۔

==================================================

 More useful links:


==================================================
If you have any suggestion, please feel free to contact and comment us. 
We will consider your positive response and suggestion.

==================================================

No comments:

Post a Comment